علی گڑھ،12/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے سینٹر آف کارڈیولوجی کے ڈائرکٹر پروفیسر آصف حسن کو کارڈیولوجی کے میدان میں ان کی کامیاب خدمات اور کیتھ لیب کے ذریعہ مہیا کرائی جا رہی طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن (آئی ایم اے) نے سرفراز کیا ہے۔اس موقعہ پر پروفیسر آصف حسن نے آئی ایم اے کے سکریٹری ڈاکٹر پروین کمار، ڈاکٹر ایم پی سنگھ اور سینئر اراکین ڈاکٹر ونود کمار سکسینہ اور پروفیسر ایل ایم بریار کا اس اعزاز کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معالجین کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی کیتھ لیب میں مہیا کرائی جا رہی سہولیات کے تئیں بیداری کو فروغ دینا چاہئے تاکہ معاشی طور پر کمزور مریض بھی کورونری انٹروینشن جیسی دیگرسہولیات سے مستفیدہوسکیں۔